پلوامہ میں پنچایت سیکرٹری کا اِمتحان کامیابی سے منعقد ہوا

پلوامہ /10 دسمبر

. ضلع اِنتظامیہ پلوامہ نے جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کے زیر اہتمام ضلع پلوامہ کے 29 مراکز میں پنچایت سیکرٹری متحان کے بغیر کسی رُکاوٹ کے اِنعقاد کیا۔

باریک بینی سے منصوبہ بندی اور عملدرآمدکے ذریعے کی جانے والی یہ کوشش ضلعی اِنتظامیہ، تعلیمی اداروں اور مختلف شراکت داروںکے درمیان مشترکہ کوششوں کا نتیجہ تھی۔

ضلع کے 29 اِمتحانی مراکز میں 6,503 اُمیدواروں نے امتحانی عمل میں سرگرمی سے حصہ لیا۔
اِمتحان کی تیاریوں میںشراکت داروں کی میٹنگوں کا سلسلہ، لاجسٹک انتظامات کے ذریعے تمام مراکز کا پیشگی دورہ اور مختلف محکموں کے درمیان کوآرڈی نیشن شامل تھا۔

ضلع اِنتظامیہ پلوامہ نے شفاف اور منصفانہ اِمتحانات کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے تھے اور اس کے علاوہ چوبیس گھنٹے ویڈیو گرافی کے لئے وقف افرادی قوت بھی تھی۔ تمام تعینات اہلکاروں کو خصوصی شناختی کارڈ فراہم کئے گئے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مراکز میں صرف مجاز اہلکاروں کی رسائی ہو۔
مجسٹریٹ اور اوبزروروںنے پورے امتحانی عمل کی نگرانی کی۔

اُمیدواروں کی آسانی کے لئے بے مثال حفاظتی اِنتظامات کئے گئے تھے۔ تمام اِمتحانی مواد ترسیل اور رسید کو ہر مرکز کے لئے وقف مجسٹریٹوں اور پولیس افسران کے سپرد کیا گیا تھا۔
کامیاب اور منصفانہ اِمتحانات کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

Comments are closed.