وادی میں شدید ٹھنڈ جاری ،سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات درج
سرینگر /10دسمبر
خشک موسم اور دن میں دھوپ نکلنے کی وجہ سے وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جبکہ سنیچروار اور اتوار کی درمیانی رات کا درجہ حرارت نقطہ منجمند سے کچھ ڈگری نیچے ریکاڈ کیا گیا اور سرینگر میں رواں موسم کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔ لداخ میں بھی شدید ٹھنڈ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا ہے ۔
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میںموسم میںخشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے 16دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
اسی دوران جموں میں سردی کی شدید لہرکے بیچ گہری د±ھند جاری رہی ۔
Comments are closed.