بمنہ سرینگر میں پولیس اہلکار پر فائرنگ ، زخمی حالات میں اسپتال منتقل
سرینگر:09دسمبر
سرینگر کے بمنہ ہمدانیہ کالونی علاقے میں شام دیر گئے مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے شام ہمدانیہ کالونی میں ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کی۔جس کی شناخت حففیط احمد ولد غلام حسن ساکنہ ہمدانی کالونی بمنہ کے بطور ہوئی
اسے فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
اس دوران حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
Comments are closed.