بارہمولہ :بلیک مارکیٹنگ کے الزام میں شہری گرفتار، 210 لیٹر غیر قانونی ڈیزل ضبط

سرینگر07 دسمبر:

ایک اہم کارروائی میں، بارہمولہ میں پولیس نے پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی طور پر فروخت میں ملوث ایک کالا بازاری کرنے والے کو کامیابی سے گرفتار کیا۔

ایس ایچ او پی ایس ٹنگمرگ کی قیادت میں ایک پولس پارٹی نے دکاندار شبیر احمد پرے ولد غلام احمد ساکنہ ڈرورو ٹنگمرگ کو ٹنگمرگ بارہمولہ میں اپنی دکان پر پٹرولیم مصنوعات کی زائد قیمت پر فروخت کرنے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا۔ افسران نے اس کی دکان سے 210 لیٹر ڈیزل بھی برآمد کیا۔ اسے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔
اسی مناسبت سے پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ کمیونٹی کے ارکان نے ایسے افراد کے خلاف فوری اور چوکس کارروائی کے لیے پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے۔ پولیس نے کمیونٹی ممبران کو یقین دلایا ہے کہ پولیس مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments are closed.