وادی میں شدید سردی کی لہر جاری ، سرینگر میں منفی4.8ڈگری کے ساتھ سرد ترین رات ریکارڈ
سرینگر /08دسمبر / ٹی آئی نیوز
40دنوں پر محیط چلہ کلان کی شروعات سے قبل ہی شدید سردی نے جموں ، کشمیر اور لداخ کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ سرینگر میں ایک بار پھر رواں موسم کی سر د ترین رات ریکارڈ کی گئی اور شبانہ درجہ حرارت منفی4.8جبکہ گلمرگ منفی 3ڈگری سینٹی گریڈ پر سرد ترین علاقہ ریکارڈ کیا گیا ۔
دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے باعث راتیں انتہائی سرد ہونے والی ہے اور ریکارڈ ساز ٹھنڈ نے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔اس دوران محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ اگلے کئی روز تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا اور رات کے درجہ حرارت میںمزید گراوٹ آسکتی ہے اور منفی گیارہ تک پہنچ سکتا ہے
۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں کے دوران موسم خشک رہے گا تاہم درجہ حرارت مزید گر جائے گا اور وادی کے لوگوں کو شدید سردی کا سامنا کرناپڑے گا۔ کشمیر میں اگر چہ موسم خشک دکھائی دے رہا ہے تاہم شدید سردی کے باعث وادی کے لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔
ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں موسم میں کوئی تبدیلی نہ آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے اگلے 24گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کی پیشنگوئی کی ہے ۔
ادھر شہر سرےنگر سمےت وادی بھر مےں سخت ترےن ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے مےں سخت پرےشانےوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صوبہ جموں، جو کشمیر کے نسبت گرم خطہ ہے، میں بھی سردی کی لہر ہر گذرتے دن کے ساتھ اپنے تیکھے تیور دکھا رہی ہے۔
Comments are closed.