بی ایس ایف پوری قوت وہمت کے ساتھ ملک کی سالمیت و خود مختاری کی حفاظت کر رہی ہے /وزیر اعظم مودی
سرینگر/یکم دسمبر /
بی ایس ایف ہماری سرحدوں کے محافظ کے طور پر ایک نشان ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بی ایس ایف پوری قوت وہمت کے ساتھ ملک کی سالمیت و خود مختاری کی حفاظت کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بہترین فورس کی تعریف کرتے ہیں، جس نے ہماری سرحدوں کے محافظ کے طور پر اپنا نشان بنایا ہے۔
مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق سرحدی حفاظتی فورس کو 59 یوم تاسیس پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بی ایس ایف پوری قوت وہمت کے ساتھ ملک کی سالمیت و خود مختاری کی حفاظت کر رہی ہے۔ایکس پر لکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ”بی ایس ایف کے یومِ تاسیس پر، ہم اس بہترین فورس کی تعریف کرتے ہیں، جس نے ہماری سرحدوں کے محافظ کے طور پر اپنا نشان بنایا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ”ہماری قوم کی حفاظت میں ان کی بہادری اور غیر متزلزل جذبہ ان کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میں قدرتی آفات کے تناظر میں بچاو¿ اور امدادی کاموں کے دوران بی ایس ایف کے کردار کی بھی تعریف کرنا چاہوں گا۔“نہوں نے مزید لکھا ”دفاع کی پہلی دیوار کے بطور بی ایس ایف پوری طاقت اور مثالی جرات کے ساتھ ملک کی سالمیت اور خود مختاری کی حفاظت کر رہی ہے“۔ان کامزید کہنا تھا کہ ’میں بی ایس ایف جوانوں کی عظیم قربانیوں اور بے مثال بہادری کو سلام کرتا ہوں۔
Comments are closed.