ادھم پور بس حادثہ: لیفٹنٹ گورنر اور جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ کا اظہار رنج

جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ادھم پور ضلع میں سڑک حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو متاثرہ افراد کو فوری امداد اور ضروری مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں لیفٹنٹ گورنر نے لکھا ”ا±دھم پور میں ہونے والا المناک سڑک حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ سوگوار خاندانوں کے تئیں میری گہری تعزیت ہے۔ خدا انہیں طاقت عطا فرمائے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا“۔ سنہا نے کہا کہ انہوں نے ضلع انتظامیہ، پولیس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فندس اور محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ وہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔

ادھر وزیراعلیٰ عمر عبد اللہ نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
ایکس پر ایک پوسٹ میںانہوں نے لکھا ” حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے، اور یہ کہ تمام ضروری مدد کی جا رہی ہے“۔

Comments are closed.