ہندوارہ کی سبزی منڈی آگ لگنے سے جل کر خاکستر
ہندواڑہ/30 نومبر
شمالی ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ علاقے میں واقع سبزی مارکیٹ میں آگ کی ایک ہولناک واردات رونما ہونے سے وہاں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ و برباد ہو گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ آگ آج صبح کے وقت لگی، اس واقعے میں سبزیوں کی 10 کے قریب گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں، جس ے نتیجے میں بڑی مقدار میں سبزیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
حکام نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے موقع پر پہنچ کر پولیس کی مدد سے آگ پر قابو پالیا اور مزید نقصان ہونے سے بچا لیا گیا
Comments are closed.