گلمرگ سمیت کئی پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری ، میدانی علاقوں میں بارشیں

سرینگر /30نومبر

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار خشک موسم کا روزہ ٹوٹ گیا ۔ پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری جبکہ میدانی علاقوں میںموسلاد ار بارشوں کے بعدشبانہ درجہ حرارت میں کافی بہتری دیکھنے کو ملی ۔

تازہ برفباری اور بارشوں کے بعد وادی کشمیر میں سردی کی لہر میں اضافہ درج کیا گیا جبکہ دن بھر بارشوں کے نتیجے میں معمول کی زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ۔

ٹنل کے آر پار پہاڑی علاقوں خاص طو رپر شوپیان کے ساتھ ساتھ کشتوار ، راجوری اور دیگر پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری کی اطلاع ہے۔

پیر پنچال کی پہاڑیوں پر تازہ برفباری کے باعث رات کے درجہ حرارت میںکمی بہتری دیکھنے کو ملی ہے اورکئی دنوں بعد شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ۔ بالائی علاقوں میںتازہ برفباری کے چلتے میدانی علاقوں میں جم کر بارشیں ہوئی

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں کچھ دنوں تک مجموعی طور پر بہتری دیکھنے کو ملے گی ۔میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں اور بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

Comments are closed.