ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز اننت ناگ معطل جبکہ پروجیکٹ منیجر کپوارہ منسلک
سری نگر، 28 نومبر
جموں وکشمیر انتظامیہ نے طرز عمل میں زیر التوا انکوائری پر دو سرکاری افسروں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک کو معطل جبکہ دوسرے منسلک کر دیا ہے۔حکومت نے ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ اننت ناگ کو ان کے طرز عمل میں زیر التوا انکوائری کے پیش نظر معطل کر دیا ہے۔
معطل شدہ افسر اس دوران صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر کے ساتھ منسلک رہیں گے۔حکومت جموں وکشمیر کے جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا: ‘طرز عمل میں زیر التوا انکوائری کے پیش نظر مسٹر عبدالحفیظ شاہ ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز (سابق سیٹلنٹ افسر) اننت ناگ کو جموں وکشمیر سول سر سز کے رول 31 کے تحت معطل کیا جاتا ہے’۔
حکمنامے کے مطابق مذکورہ معطل شدہ افسر اس دوران صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر کے ساتھ منسلک رہیں گے۔حکومت کی طرف سے جاری دوسرے حکمنامے کے مطابق پروجیکٹ منیجر ویج ایمپلائمنٹ (اے سی ڈی) کپوارہ مسٹر ہلال احمد میر کو ان کے طرز عمل زیر التوا انکوائری پر محکمہ جنرل ایدمنسٹریشن کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔
Comments are closed.