راجوری میں مسلح تصادم آرائی کا آغاز

جموں کے راجوری بدھل علاقے میں فوج و فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین مسلح تصادم آرائی شروع ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق راجوری کے بدھل علاقے میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے جمعہ کے بعد دوپہر علاقے کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کردی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں طویل عرصہ تک تلاشی آپریشن کے بعد وہاں چھپے بیٹھنے عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی۔

پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدھل راجوری میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جمعرات کے بعد دوپہر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

Comments are closed.