کور کمانڈر نے ایل او سی پر جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی

سری نگر، 12 نومبر

پندرہویں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے اتوار کے روز ایل او سی پر تعینات جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ کور کمانڈر نے اتوار کے روز لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات جوانوں کے ساتھ ملاقات کی۔

انہوں نے بتایا کہ کور کمانڈر نے اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی تعیناتی کے بارے میں مفصل جانکاری حاصل کی۔انہوں نے اس موقع پر فورسز اہلکاروں کے بلند حوصلے کو کافی سراہا۔

دریں اثنا لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے کشمیر میں تعینات تمام رینک کے آفیسروں اور عوام کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کشمیری عوام کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔یو این آئی

Comments are closed.