راجوری میں مشکوک نقل و حمل کے بعد وی ڈی جی ممبران نے گولیاں برسائیں

سرینگر/12نومبر /

راجوری کے ایک گاﺅںمیں اُس وقت افراتفری اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب ”ولیج ڈیفنس گروپ“ کے کارکنوں نے مشکوک نقل و حمل محسوس کرنے کے بعد گولیاں چلائی۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق راجوری میں اتوار کے روز ولیج ڈیفنس گروپ کے کارکنوں نے مشکوک نقل وحمل محسوس کرنے کے بعد گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں گاﺅں میں افراتفری کا ماحول پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہوگئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ راجوری ضلع کے ایک گاو¿ں میں اتوار کو گاو¿ں کے وی ڈی جی ممبران نے گولی چلائی، جب ایک گاو¿ں میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھی ۔

اس ضمن میں حکام نے بتایا کہ اپر ڈھنگری میں صبح 4 بجے کے قریب ہونے والی فائرنگ میں کوئی زخمی نہیں ہوا، ایک گاو¿ں جہاں دہشت گردوں نے اس سال کے شروع میں ایک حملے میں سات افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ گاو¿ں میں ایک گھر کے باہر کچھ مشتبہ حرکت دیکھ کر VDGs نے تقریباً دو درجن گولیاں چلائیں۔حکام نے مزید کہا کہ پولیس اور فوج نے احتیاطی اقدام کے طور پر گاو¿ں اور ملحقہ علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ معاصرے کے دوران کسی بھی جگہ سے کسی مشکوک شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور ناہی کوئی مشکوک شئے برآمد کی گئی ہے ۔

Comments are closed.