ڈل جھیل میں ہاؤس بوٹس کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔ 03 انسانی جانیں ضائع، 08 کو بچا لیا گیا

سرینگر11 نومبر:

”ڈل جھیل کے علاقے میں آج صبح سویرےگھاٹ نمبر ‌ نو میں ہاؤس بوٹس میں زبردست آگ لگ گئی۔ ۔
آگ تیزی سے پھیل گئی اور سفینہ، صابرینا، ینگ گلشن، لالہ رخ اور کھر پیلس نامی 05 ہاؤس بوٹس کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے آس پاس کی 07 رہائشی جھونپڑیاں اور آس پاس کے مکانات بھی جل کر خاکستر ہوگئے۔

مزید برآں بنگلہ دیش سے آنے والے 03 سیاح انندا کوشل، داس گپتا اور محمد معینود جو کہ ہاؤس بوٹ سفینہ میں مقیم تھے خوفناک آتشزدگی میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سرینگر پولیس، ایس ڈی آر ایف، ٹورسٹ پولیس، ایف اینڈ ای ایس اور عام شہریوں کی مشترکہ کوششوں سے ان ہاؤس بوٹس میں مقیم 08 افراد کو بچایا گیا اور انہیں بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

اس سلسلے میں پو لیس اسٹیشن آر ایم باغ میں آگ لگنے کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Comments are closed.