سوپور میں سڑک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق، دو دیگر زخمی

سرینگر،11نومبر

سوپور میں ہفتے کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سوپور کے سید پورہ بائی پاس کے نزدیک اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب موٹر سائیکل بجلی پول کے ساتھ جاٹکرایاجس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امدادکی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے موٹر سائیکل سوار کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت دانش احمد کے طورپر کی گئی جبکہ زخمیوں کی پہچان عاقب احمد اور توحید احمد کے بطور ہوئی ہے۔

پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔یو این آئی

Comments are closed.