موسم سرما کے پیش نظر نزلہ اور کھانسی جیسی بیماریوں سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط کرنے کی ضرورت/ ڈائریکٹر ہیلتھ

سرینگر/10نومبر/ایس این این//

جموں کشمیر کو نشہ اور تمباکو سے پاک کرنے کیلئے کوششیں جاری ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کہا کہ موسم سرما کے دوران بچوں اور بزرگوں میں خاص طور پر نزلہ اور کھانسی جیسے بیماری دیکھنے کو ملتی ہے تاہم اس میں گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں کشمیر بینک کی جانب سے جاری کردہ نشہ مکت مہم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کہا کہ ہمیں جموں کشمیر میں نشہ سے چھٹکارا پانا ہے جس کیلئے مہم شروع کر دی گئی ہے ۔ ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ جموں کشمیر بینک کی جانب سے شروع کر دی مہم قابل ستائش ہے اور ہمیں مل کر اس کا کامیاب بنانا ہے اور تب ہی جا کر ہم جموں کشمیر سے منشیات اور نشہ کا خاتمہ کر سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اس پروگرام کو گھر گھر پہنچایا جائے گا تاکہ لوگ ہم سے جڑے اور اس کا خاتمہ کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بچوں اور نوجوان نسل پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم ان کو نشہ اور منشیات سے دور رکھ سکتے ہیں ۔ موسم سرما کے پیش نظر وائرل بیماریوں کے پھیلاﺅ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کہا کہ وائرل انفکشن پر قابو پانے کیلئے محکمہ صحت متحرک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کسی بھی قسم کی گھبرانے کی ضرورت نہیںہے لیکن احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ۔

ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ سردیوں میں بچے اور بزرگ زیادہ وائرل بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور انہیں چاہےے کہ وہ صبح کے اوقات سردیوں میں گھر وں سے باہر جانے میںگریز کریں اور خود کو بچانے کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروس کشمیر کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو منشیات اور نشہ سے بچانے کیلئے ہر فرد کو رول اد ا کرنا ہوگا تب ہی جاکر ہم جموں کشمیر کو نشہ مکت بنا سکتے ہیں ۔

Comments are closed.