جواہر نگر میں چھراگھونپنے کا معاملہ ،پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
سرینگر/ 16اکتوبر/
سرینگر کے جواہر نگر علاقے میں کچھ روز پہلے نامعلوم فراد کی جانب سے ایک شخص پر مبینہ طور پر چھری سے حملے کرکے اس کو زخمی کرنے کے کچھ دن بعد اس واردات میںملوث دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جواہر نگر سرینگر میں کچھ روز قبل ایک شخص پر چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا گیا تھا پولیس نے اس ضمن میں رپورٹ درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کی تھی۔ اس معاملے میں ایک بڑی پیشرفت کے تحت پولیس نے دو افراد کوگرفتار کرلیاہے جو اس واردات میں مبینہ طو رپر ملوث بتائے جاتے ہیں۔
اس ضمن میں پولیس نے ایک پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ چاقو سے حملہ کرنے کے معاملے میں دو افراد عمر فیاض شیخ ساکن اخراج پورہ اور عمران مشتاق ساکن جواہر نگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
پولیس نے بتایا ہے کہ اس جرم میں جو ہتھیار استعمال کیا گیا تھا اس کو بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔ یادرہے کہ 14اکتوبر ہفتہ کے روز جواہر نگر میں ایک شخص پر کسی نے چاقو مار کر زخمی کردیا گیا تھا جس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم اس واردات میںملوث افراد اُس وقت فرار ہوئے تھے جن کو پولیس نے اب گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
Comments are closed.