بانڈی پورہ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ، آپریشن جاری
سری نگر، 25 اپریل
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے کلنار اجس علاقے میں جمعہ کی صبح سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
فوج کی چنار کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے چھپنے کے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج اور پولیس کی ایک ٹیم نے 25 اپریل یعنی جمعہ کی صبح بانڈی پورہ کے کلنار اجس علاقے میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران طرفین کے درمیان آمنا سامنا ہوا اور تصادم چھڑ گیا۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Comments are closed.