محکمہ بجلی کا نیا کٹوتی شیڈول جاری،میٹر والے علاقوں میں 4اور غیر میٹرعلاقوں میں 8گھنٹے بجلی بند رہےگی
سرینگر/ 16اکتوبر/
وادی کشمیر میں بجلی کے بحران کے بیچ محکمہ کشمیر پاور ڈسٹربیوشن کارپوریشن لمٹیڈ (کے پی ڈی سی ایل )نے بجلی کٹوتی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔
نئے شیڈول کے مطابق میٹر والے علاقوں کے لئے 4.5گھنٹے بجلی بند رکھنے اور غیرمیٹر والے علاقوں کےلئے 8گھنٹے بجلی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے اور اس کا اطلاق رواں ماہ سے ہورہا ہے ۔ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول میں کہا گیا ہے کہ وادی کشمیر کے میٹر والے علاقوں میں 24گھنٹوں میں 4.5گھنٹے بجلی بند رکھی جائے گی جبکہ غیر میٹر والے علاقوں کےلئے بجلی 8گھنٹے بند رکھی جائے گی ۔
محکمہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ شیڈول کے مطابق بجلی کٹوتی کے منصوبے پر رواں ماہ سے ہی عمل کیا جائے گا۔ ادھر محکمہ بجلی کی جانب سے پہلے ہی بجلی کٹوتی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑرہا ہے خاصکر موسم سرماءشروع ہونے سے پہلے ہی بجلی کٹوتی کا اطلاق ہورہاہے جبکہ ابھی موسم سرماءکی شدت باقی ہے ۔
Comments are closed.