کرگل انتخابات : ووٹوں کی گنتی جاری، این سی کانگریس اتحاد 14سیٹوں پر فاتح

سری نگر8اکتوبر

لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل – کرگل کے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

نیشنل کانفرنس کانگریس اتحاد نے 14نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ بی جے پی نے دواور آزاد امیدوار ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔اطلاعات کے مطابق لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل – کرگل کے انتخابات کے سلسلے میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی اتوار کی صبح سے جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سخت سیکورٹی کے بیچ اتوار کی صبح آٹھ بجے سے ووٹ شمار ی کا عمل شروع ہوا۔

سرکاری ترجمان کے مطابق سہ پہر پانچ بجے تک کانگریس نے سات ، نیشنل کانفرنس نے سات ، بی جے پی نے دو اور آزاد امیدوار ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ابھی بھی دس نشستوں کا رزلٹ آنا باقی ہے۔یہ رپورٹ فائل کرنے تک ووٹنگ کی گنتی جاری تھی۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ یو این آئی

Comments are closed.