میر واعظ عمر فاروق 4 سال بعد تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی پیشوائی کریں گے
سرینگر، 22 ستمبر
میر واعظ عمر فاروق چار سال کے وقفے کے بعد تاریخی جامع مسجد نوہٹہ سرینگر میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے۔
حکام نے ایک مقامی خبر رساں ادارہ کو بتایا کہ انتظامیہ نے یہ فیصلہ مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ میرواعظ کو 4 اگست 2019 کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا جب حکومت ہند نے دفعہ 370 اور 35A کو منسوخ کر دیا تھا
Comments are closed.