قاضی گنڈ میں سڑک حادثہ :ڈرائیور جاں بحق، 6 زخمی
قاضی گنڈ، 22 ستمبر
سرینگر جموں شاہراہ پر قاضی گنڈ کے مقام پر ایک سڑک حادثے میں ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا جبکہ چھ دیگر شدید زخمی ہو گئے
حکام نے بتایا کہ ایک گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر (JK06B 0901) تھا، سری نگر سے جاتے ہوئے قاضی گنڈ میں اخروٹ فیکٹری کے قریب سفر کرنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گیا۔
انہوں نے کہا کہ "حادثے کے نتیجے میں ایکو گاڑی میں سوار تمام سات افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قاضی گنڈ کے ایمرجنسی ہسپتال میں علاج کے لیے لے جایا گیا”۔
انہوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک ڈرائیور کی شناخت معروف احمد بٹ ولد نیاز احمد بٹ ساکن ڈوڈا کے طور پر ہوئی، اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے
Comments are closed.