کوکر ناگ جھڑپ کا چٹھا دن : لاپتہ ایک اور فوجی اہکار کی لاش برآمد

سری نگر، 18 ستمبر

کوکر ناگ کے گڈول علاقے میں چھ روز سے مسلسل جاری آپریشن کے بیچ ایک اور فوجی اہکار جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ لاپتہ تھا کی نعش بر آمد کر لی گئی

فوجی ذرائع نے بتایا کہ ایک لاپتہ فوجی کی لاش آج انکاؤنٹر کے مقام سے برآمد ہوئی ہے

واضح رہے کہ گولی باری کے پہلے دن ابتدائی فائرنگ میں ایک آرمی کرنل، میجر، سپاہی اور ایک ڈی وائی ایس پی مارے گئے تھے۔

Comments are closed.