کشتواڑ میں تین ملی ٹینٹ معاونین پی ایس اے کے تحت نظر بند

جموں، 18 ستمبر

کشتواڑ ضلع میں سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے سہولیت کاروں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے پولیس نے تین ملی ٹینٹ معاونین کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے جیل منتقل کیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ میں سرگرم تین ملی ٹینٹ معاونین کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تینوں کو گرچہ ضمانت پر رہا کیا گیا لیکن وہ ملک مخالف سرگرمیاں انجام دینے میں ملوث پائے گئے لہذا انہیں پی ایس اے کے تحت گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا۔

پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت توصیف نبی ، ریاض احمد اور ظہور احمد کمال کے بطور کی ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔یو این آئی

Comments are closed.