لیفٹنٹ گورنر نے ڈی ایس پی ہمایوں بٹ کے گھروالوں سے ملاقات کی

سری نگر، 18 ستمبر

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو سرینگر کے ہمہامہ میں ڈی وائی ایس پی ہمایوں مزمل بٹ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔

ایل جی جموں و کشمیر کے دفتر نے ٹویٹ کیا: "بہادر شہید ڈی وائی ایس پی ہمایوں بٹ کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے آج ہمہامہ، بڈگام کا دورہ کیا اور اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔

خاندان کو جموں کشمیر انتظامیہ کی طرف سے ہر طرح کی مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔ پوری قوم سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے”۔

اس دوران ان کے ساتھ چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری، ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر رینج سوجیت سنگھ، ایس ایس پی بڈگام اور دیگر اعلیٰ افسران/ اہلکار بھی تھے

Comments are closed.