جموںو کشمیر میں رواں سال سیاحوں کی ریکارڈ آمد کی توقع: لیفٹیننٹ گورنرسنہا

سری نگر، 18 ستمبر ۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ اس سال جموں و کشمیر کی سیاحت کرنے والے سیاحوں کی تعداد سوا دو کروڑ سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری نگر میں منعقدہ جی ٹونٹی ٹورزم اجلاس کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 59 فیصد اضافہ درج ہوا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں رائل اسپرنگس گالف کورس کے 44 ویں پی ایس پی بی انٹر یونٹ گالف ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہامیں امید کرتا ہوں کہ یہ ٹورنامنٹ اچھی طرح سے انعقاد پذیرہوگا اور تمام کھلاڑی سپورٹس مین شپ کے جذبے کے ساتھ کھیلیں گے۔ان کا کہنا تھا گذشتہ سال ایک کروڑ 88 لاکھ سیاحوں نے جموں وکشمیر کی سیر کی اور امسال 31 اگست تک ایک کروڑ 52 لاکھ سیاح یہاں آئے ہیں۔ جناب منوج سنہا نے کہا کہ امسال سوا دو کروڑ سے زیادہ سیاحوں کے آنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری نگر میں جی ٹونٹی ٹورزم اجلاس کے انعقاد کے بعد غیر ملکی سیاحی کی آمد میں 59 فیصد اضافہ درج ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ سے یہ پیغام جاتا ہے کہ یہاں چیزیں کافی بدل گئی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر کئی شعبوں میں ملک کی کسی بھی ریاست سے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر سالہا سال تک علم و ادب کا گہوارہ رہا ہے،زمین پر جنت کا نمونہ رہا ہے اور روحانی بزرگوں کی بھی آمجگاہ رہا ہے لیکن کئی دہائیوں تک جموں وکشمیر کو علاحدگی پسندی، دہشت گردی اور اقربا پروری سے نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ان کا کہنا تھاوہ زمانہ گذر گیا اور اب لوگوں کی زندگیوں میں امید کی نئی کرنیں جاگزیں ہوئی ہیں۔

Comments are closed.