راجوری جھڑپ : ملی ٹنٹ اور فوجی اہلکار از جاں ، ایس پی او زخمی ، آپریشن جاری

جموں،/12 ستمبر

راجوری ضلع کے نارلہ گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کے تبادلے میں ایک ملی ٹنٹ اور فوجی اہلکار از جاں ہو گئے جبکہ ایس پی او زخمی ہو گیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے منگل کی سہ پہر مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جوں ہی راجوری کے نارلہ گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھندفائرنگ شروع کی۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دوبدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ جھڑپ کے فوجی اہلکار اور ایس پی او زخمی ہو گیا جس کے بعد فوجی اہلکار اسپتال میں دم توڑ بیٹھا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملی ٹنٹ بھی مارا گیا
۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تصادم جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Comments are closed.