جموں وکشمیر کو آگے لے جانے کا موثر ترین ذریعہ ڈیجیٹل ہے:چیف سیکرٹر ی
سرینگر/04ستمبر
چیف سیکرٹر ی ارن کمار مہتا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کو آگے لے جانے کا موثر ترین ذریعہ ڈیجیٹل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس کی منشا غلط ہوتی ہے وہی ڈیجیٹل کے خلاف ہوتا ہے۔موصوف چیف سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ڈیجیٹل کی وساطت طاقت افسروں سے عوام کی طرف منتقل ہوتا ہے اس سے لوگ با اختیار بن جاتے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ جس کی منشا غلط ہوتی ہے وہی ڈیجیٹل کی مخالفت کرتا ہے۔
مہتا نے کہا کہ دو برسوں کے دوران کہیں بھی لوگوں نے ڈیجیٹل کی مخالفت نہیں کی۔انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر کے لوگ سب سے بہتر لوگ ہیں جن کے ساتھ کام کیا جائے’۔ان کا کہنا تھا کہ کہ ڈیجیٹل گورننس جموں و کشمیر میں ایک نیا منترا ہے۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہماری گورننس منظم ہو۔انہوں نے کہا کہ جو کام دفتر آئے بغیر ہی ہوسکتا ہے تو پھر دفتر آنے کی ضرورت کیا ہے۔جی پی فنڈ کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ اس پر کام ہو رہا ہے اس کو جلد ہی حل کیا جائے گا۔چیف سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں تعمیر و ترقی کا جال بچھانے کی خاطر موجودہ حکومت کوشاں ہے۔یو این آئی
Comments are closed.