سرور ٹول پلازا تنازعہ : مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ کو اس بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی: رویندر رینا

جموں، 23اگست

بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے بدھ کے روز کہاکہ سرو رٹول پلازا تنازعے کو بہت جلد حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ معاملہ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ، وزیراعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت کے ساتھ اٹھایا گیا ہے اور جمعرات کے روز بھاجپا کا ایک وفد نئی دہلی بھی جائے گا۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جہاں تک سروس ٹول پلازا کا تعلق ہے تو میں یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ ابھی تک ایکسپرس ہاوے پر کام مکمل نہیں ہوا لہذا اس ٹول پلازا کی کوئی قانونی حیثیت ہی نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھایا گیا اور انہوں نے نیشنل ہاوے اتھارٹی کے چیرمین کے ساتھ بات کی۔

رویندر رینا نے کہاکہ نیشنل ہاوے اتھارٹی کے چیرمین نے کہاکہ بہت جلد ایک اعلیٰ سطحی وفد جموں کا دورہ کرئے گا۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اس مسئلے کو لے کر کئی افراد نے احتجاج کیا جنہیں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ان کے مطابق یوا سبھا کے لیڈروں کے خلاف مقدمات واپس لینے کے حوالے پولیس سربراہ سے بات کی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بھاجپا کا ایک وفد جمعرات کو دہلی جا کر ٹول پلازا کا مسئلہ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ کے ساتھ اٹھائے گا۔انہوں نے کہاکہ وزیر ٹرانسپورٹ کے ساتھ ملاقات کے بعد یہ معاملہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حل ہو جائے گا۔بی جے پی صدر نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ جلد ازجلد حل ہوجائے۔ واضح رہے کہ یوا لیڈروں کی گرفتاری کے خلاف لوگوں میں بھاجپا کے تئیں سخت ناراضگی پائی جارہی ہیں۔یو این آئی

Comments are closed.