23 اگست سے سالانہ امرناتھ یاترا عارضی طو ر پر معطل رہے گی

سرینگر /20اگست

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 23 اگست سے سالانہ امرناتھ یاترا عارضی طو ر پر معطل رہے گی

شرائن بورڈ کے حکام نے بتایا ہے کہ یاتریوں کے بہاو¿ میں کافی کمی اور بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کی طرف سے یاترا کے راستوں
کی فوری مرمت اور دیکھ بھال کی وجہ سے دونوں ٹریکس پر یاتریوں کی نقل و حرکت گھپا کی طرف جانے کیلئے مناسب نہیں ہے ،لہذا یاترا 23 اگست 2023 سے دونوں راستوں سے عارضی طور پر معطل رہے گی۔ چھڑی مبارک 31 اگست کو یاترا 2023 کے اختتام کے موقع پر روایتی پہلگام کے راستے سے آگے بڑھے گی۔

خیال رہے کہ 62 روزہ امرناتھ یاترا، 2023 اس سال یکم جولائی کو شروع ہوئی تھی اور اس کا اختتام 31 اگست 2023 کو چھڑی مبارک کی تقریب کے ساتھ ہوگا۔

Comments are closed.