امرناتھ یاترا:پانتھہ چوک بیس کیمپ سے یاتریوں کا ایک اور جھتا گھپا کی طرف روانہ

سری نگر،

جنوبی کشمیر میں سطح سمندر سے 13 ہزار 500 فٹ بلندی پر واقع شری امرناتھ جی گھپا کی یاترا کا سلسلہ انتہائی جوش وخروش سے جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے پانتھہ چوک بیس کیمپ سے منگل کی صبح بم بم بولے نعروں کے بیچ یاتریوں کا ایک اور جھتا پوتر گھپا کی یاترا کے لئے روانہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ جھتا پوتر گھپا تک پہنچنے کے لئے بالتل اور پہلگام روٹس کی طرف روانہ ہوا۔

یاتری انتظامیہ اور شری امرناتھ شرائن بورڈ کی طرف سے کئے جانے والے انتظامات پر خوش نظر آرہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امسال یاترا کے لئے تمام طرح کے بے مثال انتظامات کئے گئے ہیں۔
بتادیں کہ امسال اب تک زائد از چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔

62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

یو این آئی

Comments are closed.