675خدمات آن لائن کرنا’ کورپشن فری جے اینڈ کے کی جانب ایک سنگ میل ۔چیف سیکرٹری
جموں/05اگست
چیف سیکرٹری داکٹر ارون کما رمہتا نے ’ کورپشن فری جموں وکشمیر ڈے‘ کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے 675 آن لائن خدمات سے حکومت کے کام کاج میں موثریت ،احتساب اور شفافیت لانے اور چیلنج سے نمٹنے میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے کردار کی سراہنا کی۔
اِس تقریب میں کمشنر سیکرٹری اطلاعات اور آئی ٹی محکمے پریرنا پورہ ، ڈائریکٹر اِنفارمیشن مِنگا شیرپا، جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن ہیڈ کوارٹڑ ںنریش کمار، جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر محمد اَسلم ، اِنفارمیشن اَفسران کے علاوہ دیگر متعلقین نے شرکت کی۔
دوران تقریب چیف سیکرٹری نے رشوت کے خاتمے میں آئی ٹی ٹولز کے کردار پر روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی سب کے لئے کار کردگی ، اِنصاف پسندی او رمساوات کے دُور کی تخلیق میں سب سے بڑا تعاون ہے۔
اُنہوں نے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بی اِی اے ایم ایس ، جن بھاگیداری ، آپ کی زمین آپکی نگرانی ، اِی ۔ ٹینڈرنگ اور اِی ۔ آفس جیسے اَقدامات کے تعارف نے اِنتظامیہ کو زیادہ ذمہ داری ، قابل رَسائی اور شفاف نظام اور جواب دہی میں تبدیل کیا ہے او رشہریوں کو بااِختیار بنایا ہے۔
چیف سیکرٹری نے واضح کیا کہ بی ای اے ایم ایس ے لائے گئے مالیاتی نظم و ضبط نے اِس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کوئی بھی ایسا کام جو اِی ۔ٹینڈرنگ ، اِنتظامی منظوری ، ٹیکنالوجی کی منظوری اور فوٹو گرافی کے ثبوت کے معیار پر پورا نہ اترتا ہو، ادائیگی نہیں کی جاسکتی ہے جس سے منصوبوں کی تکمیل میں 10گنا تیزی آئی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ بی اِی اے ایم ایس نے جموں وکشمیر میں من مانی او ررشوت کو کافی حد تک کم کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ مسابقت کی وجہ سے منصوبوں کی لاگت میں نمایاں کمی آئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پہلے ٹھیکیدار اَپنی ادائیگیوں کو جاری کرنے کے لئے ایک دوسرے کے پاس جانا پڑتا تھا ۔اَب اِس عمل کو پریشانی کے بغیر اور آسان بنایا گیا ہے اور وہ ملازمین کے پاس جانے کے ریلیز ہوتی ہے۔۔
اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں اِی ۔ آفس کے آغاز سے سرکاری کاروبار کی کارکردگی اور بروقت تصرف کو یقینی بنایا گیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اِس آئی ٹی ٹو ل نے حکومتی کام کاج میں زیادہ شفافیت لائی ہے کیوں کہ ہر فائل کی مومنٹ کو ٹائم سیریز ڈیٹا کے تجزیہ سے ٹریک کیا جاسکتا ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی یاد ِلایا کہ ” جن بھاگیداری ‘ پورٹل اور ’ آپ کی زمین آپ کی نگرانی ‘ نے کاموں یا زمین کے ریکارڈ کی تمام تفصیلات پبلک ڈومین میں ڈال دی ہیں جہاں ہزاروں لوگ روزانہ کی بنیاد پر ان تک رسائی اور جائزہ لے رہے ہیں۔ اُنہوں نے اسے حقیقی بااِختیار بنانے کا نام دیا ۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ جموںوکشمیر میں نظام شفاف اور مو¿ثر ہے جیسا کہ پہلے کبھی نہیں تھا۔ اُنہوں نے بتایا کہ 2019ءسے پہلے شاید ہی کوئی جی 2سی خدمات آن لائن پیش کی جاتی تھیں اور اَب یہ تعداد دو سال سے بھی کم عرصے میں 675 تک پہنچ گئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مکمل ہونے والے منصوبوں کی تعداد کے لحاظ سے جموںوکشمیر یوٹی نے غیر معمولی ترقی کی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پہلے یہ تعداد 9000 کے لگ بھگ ہوتی تھی جو گزشتہ مالی برس میں بڑھ کر 9,25,000کاموں تک پہنچ گئی ہے ۔اُنہوں نے نوٹ کیا کہ ان کاموں کے اِی ۔ کمپینڈیم کو عام کیا جاتا ہے اور ان میں سے کسی بھی کام کے بارے میں عوام کو کوئی شکایت نہیں ہے۔
اُنہوں نے آئی ٹی اور اِنفارمیشن ڈیپارٹمنٹوں کی تعریف کی کہ وہ لوگوں میں بیداری پیدا کرکے ان کی خدمت کر رہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ آئی ٹی کی طرف سے اَدا کیا گیا کردار تاریخی ہے اور رشوت سے پاک جموںوکشمیر کے بنیادی تعمیراتی بلاکوں میں سے ایک کے طور پر تاریخ رقم کرے گا۔
اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری آئی ٹی پریرنا پوری نے اُنہیں ان تمام اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جو محکمہ نے نظام کو مزید ذمہ دار بنانے اورلوگوں کی دہلیز پر حکمرانی لانے کے لئے کئے ہیں۔
اُنہوں نے اِنکشاف کیا کہ 2019ءمیں 35آن لائن خدمات سے یہ تعداد فی الحال 675تک پہنچ گئی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ریپڈ اسسمنٹ سسٹم ( آر اے ایس ) پر عوام کی رائے کافی حوصلہ اَفزا ہے کیوں کہ اس میں سے 86 فیصد مثبت ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ عوام کو اپنی رائے دینے کے لئے تقریباً 40 لاکھ پیغامات بھیجے گئے ہیں اور ازان پورٹل پر آج تک ایک کروڑ سے زیادہ وزٹ کئے جاچکے ہیں جو لوگوں کے اراضی کے ریکارڈ کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔
اِس سے قبل چیف سیکرٹری نے ڈائریکٹوریٹ آف اِنفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کے نئے وریژن کا آغا ز کیا جو نوجوانوں میں مبنی آن لائن پروگرام ’ بیٹس آف جے اینڈ کے 2.0‘ ہے ۔ اِس کا مقصد جموںوکشمیر کے مقامی فن کاروں کی حوصلہ اَفزائی اور سہولیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اَپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور انہیں اَپنی موسیقی کی دِلچسپی کے ان کے منتخب کردہ شعبوں میں ترقی کرنے اور اَپنی شناخت بنانے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کریں۔
اَس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ بلاک سطح تک مناسب مواقع فراہم کریں تاکہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوںکو نکھارنے کا موقع ملے۔
انہوں نے اسے سب سے مفید پلیٹ فارم قرار دیا جسے جموں و کشمیر کے نوجوان کامیابی حاصل کرنے اور اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے اس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ساتھ آنے پر محکمہ کو مبارکباد پیش کی جو چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھار سکتا ہے۔
ڈائریکٹر اِنفارمیشن مِنگا شیرپا نے اس آن لائن پروگرام کے بارے میں تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ اس کا پہلا ویژن ایک شاندار کامیابی ہے جس میں مختلف زبانوں اور سماجی پس منظر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں فنکاروں نے اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
اُنہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ پروگرام بڑے پیمانے پر نوجوان موسیقی کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
Comments are closed.