راجوری جنگلات میں مسلح تصادم آرائی ,عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک

سرینگر / 05اگست

راجوری کے گنڈ اخوس علاقے میں ملی تنٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے مشتر کہ طور پر علاقے کو محاصرے میں لیا اور وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔

معلوم ہو اہے کہ مصدقہ اطلاعات کے بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز نے جونہی تلاشی آپریشن شروع کر دیا تو وہاں موجود ملی ٹنٹوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے بھی مورچہ زن ہوکر جوابی کارورائی کی اور طرفین کے مابین جھڑپ ہوئی ۔

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی جھڑپ کے دوران ایک ملی ٹنٹ مارا گیا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ راجوری کے جنگلی علاقہ میں جنگجوو¿ں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری مسلح تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فوری طو رپر ملی ٹنٹ کی شناخت نہیںہو سکی اور علاقے میں جھڑپ جاری ہے ۔

Comments are closed.