سرینگر میں ٹی آر ایف سے وابستہ تین ملی ٹینٹ معاونین گرفتار: پولیس
سری نگر
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے نٹی پورہ علاقے میں پولیس نے ٹی آر ایف ( لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ) سے وابستہ تین ملی ٹینٹ معاونین کوگولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سری نگر پولیس نے ہرنہ بل نٹی پورہ کے نزدیک ایک ناکہ لگایا جس دوران تین ملی ٹینٹ معاونین جن کی شناخت عمران احمد نجار ولد مرحوم عبدالرحمن نجار ساکن بلبل باغ بارہ مولہ، وسیم احمد مٹا ولد طاریق احمد مٹا ساکن قمر واری سری نگر اور وکیل احمد بٹ ولد نذیر احمد بٹ ساکن پازالپورہ بجبہاڑہ کے بطور ہوئی ہے کی گرفتاری عمل میں لائی۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی جامہ تلاشی کے دوران تین ہینڈ گرینیڈ، دس پستول گولیوں کے راونڈ 25اے کے راونڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وکیل احمد بٹ اس سے قبل ’’آئی ایس جے کے‘‘ کا ایک سرگرم جنگجو تھا اور دو سال تک جیل میں رہنے کے بعد حال ہی میں اسے سینٹرل جیل سے ضمانت پر رہا گیا۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ تینوں سری نگر شہر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کی خاطر منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔
ان کے مطابق گرفتار شدگان نے تخریبی سرگرمیوں کو انجام دینے کی خاطر ٹی آر ایف سے دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود بھی اکھٹا کیا تھا۔
انہوں نے بتایاکہ مذکورہ افراد کی گرفتاری سے ملی ٹینٹوں کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنایا گیا۔
پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 46/23زیر درفعات 7/25آرمز ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن چھانہ پورہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
یو این آئی
Comments are closed.