بارہمولہ میں چوری کا معاملہ حل، دو گرفتار، مسروقہ زیورات بر آمد: پولیس
سرینگر، 3 اگست
پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں چوری کے ایک معاملے کو حل کرکے دو ملزموں کو گرفتار کرکے مسروقہ زیوارت بر آمد کئے ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن کنزر کو 31 جولائی 2023 کو عبدا لرزاق ساکن گونی پورہ کنزر کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ 30 اور 31 جولائی کی درمیانی شب کچھ نامعلوم چور اس کے گھر میں گھس گئے اور زیورات اڑا لے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران ٹیکنیکی اور انسانی وسائل کی مدد سے کچھ مشتبہ افراد کے نام سامنے آگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس دوران دو مشتبہ افراد بلال احمد اور احسان جیلانی وانی ساکنان گونی پورہ کنزر کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دوران تفتیش دونوں نے یہ کام سر انجام دینے کا اعتراف کیا اور ان کے انکشاف پر مسروقہ زیورات بر آمد کئے گئے۔یو این آئی
Comments are closed.