ڈوڈہ میں فوجی سمیت دو افراد دریائے چناب میں غرقاب

جموں، 3 اگست

ڈوڈہ ضلع میں ہاتھ دھونے کے دوران فوجی سمیت دو افراد غرقاب ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس ، ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے۔ادھر پونچھ سڑک حادثے میں ایک از جان جبکہ دو کمسن شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ڈوہ ضلع کے درگا نگر گاوں میں جمعرات کے روز آخری رسومات میں شرکت کے بعد فوجی اہلکار سمیت دو افراد ہاتھ دھونے کی غرض سے دریائے چناب کے کنارے پرگئے جس دوران پیر پھسل جانے کی وجہ سے دونوں پانی میں ڈوب گئے۔

فوجی اہلکار کی شناخت 25سالہ رمیش کمار کے بطور ہوئی جبکہ عام شہری کی پہچان 24سالہ سنیل کمار ولد رام راج کے بطور کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے۔ادھر جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت جبکہ دو کمسن زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں ایس کے برج کے نزدیک ایک وگنار گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی جبکہ دو کمسن زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔متوفی کی شناخت منجیت سنگھ ولد گردیپ سنگھ ساکن پرانی پونچھ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔یو این آئی

Comments are closed.