ہندواڑہ :ریچھ کے حملے میں شہری زخمی، اسپتال منتقل

کپواڑہ، 31 جولائی

ہندواڑہ میں پیر کی صبح ایک 55 سالہ شخص جنگلی ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگیا۔

حکام نے بتایا کہ واقعہ کے فوراً بعد اسے علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا

شہری کی شناخت منظور احمد گنائی ولد عبدالاحد گنائی ساکنہ گنائی محلہ کنڈی (55) کے طور پر ہوئی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ضلع میں ریچھ کے حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے

Comments are closed.