سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر مشتبہ چیز برآمد، ٹریفک معطل

سری نگر، 31 جولائی

سرینگر-بارہمولہ شاہراہ پر زنگم فلائی اوبر پر ایک مشکوک چیز ملی ہے، جس کے بعد حکام نے سڑک پر ٹریفک معطل کر دی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پٹن کے علاقے میں زنگام فلائی اوور پر کچھ مشتبہ چیز ملی، جس میں ایک آئی ای ڈی لے جانے کا شبہ تھا۔ جلد ہی پولیس اور فوج کی پارٹی موقع پر پہنچ گئی اور بعد میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا گیا۔

آخری اطلاعات آنے پر دونوں اطراف سے ٹریفک روک دی گئی۔

Comments are closed.