حجاج کرام کی واپسی:630 عازمین کا پہلا قافلہ آج سرینگر پہنچے گا

سری نگر، 18 جولائی

جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ججاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے

630 عازمین کا پہلا قافلہ منگل کو سرینگر پہنچیں گے

حکام نے بتایا کہ 630 عازمین حج کی ادائیگی کے بعد آج سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو پروازوں میں پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے سری نگر کے لیے تمام عازمین حج کی پروازوں کی واپسی 18 جولائی سے 2 اگست تک ہوگی۔

Comments are closed.