بانڈی پورہ: گنڈ جہانگیر میں شہری غرقآب

سرینگر: 17 جولائی

شمالی ضلع بانڈی پورہ کے گنڈ جہانگیر علاقے میں مقامی شہری نہر میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔

اطلاعات کے مطابق پیر کے روز گنڈ جہانگیر علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک مقامی شہری نہر میں ڈوب گیا۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے فوری طورپر امدادی کارروائی شروع کی اور مذکورہ شخص کو پانی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت فاروق احمد پرے ولد عبدالصمد پرے ساکن کپواڑہ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ یو این آئی

Comments are closed.