کشمیر یونیورسٹی ترجمان سمیت تین سرکاری ملازمین عسکری تعلق کے الزام میں برطرف

سرینگر:17 جولائی

جموں و کشمیر حکومت نے پولیس اہلکار اور کشمیر یونیورسٹی کے ترجمان سمیت تین اور سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا

برطرف کیے گئے ملازمین مبینہ طور پر علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان کے ملی ٹنتوں سے روابط تھے۔

ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جموں و کشمیر حکومت نے کشمیر یونیورسٹی کے پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) فہیم اسلم، محکمہ ریونیو کے افسر مروت حسین میر اور پولیس کانسٹیبل ارشد احمد ٹھوکر کو پاکستانی ملی ٹنٹ تنظیموں کے ساتھ فعال طور پر کام کرنے ،ملی ٹنٹؤں کو رسد فراہم کرنا،
ان کے نظریے کا پرچار کرنا اور علیحدگی پسند ایجنڈے کو آگے بڑھاناپر ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے سرکاری ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جو دہشت گردوں سے جڑے ہوئے ہیں یا علیحدگی پسندی کا پرچار کرتے ہیں۔

Comments are closed.