نوشہرہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ،درانداز ہلاک ،2دیگر زخمی

سری نگر:11جولائی

فوج نے راجوری نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا اور ایک ملی ٹنت کو مار گرایا اور اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔

جموں میں تعینات ایک دفاعی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ 10 جولائی کی رات ہندوستانی فوج کے چوکس دستوں نے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو2 راتوں میں ایک سوچے سمجھے اور بڑے آپریشن میں ناکام بنا دیا

۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 جولائی کی نصف شب کو لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوج کے الرٹ گھات لگائے ہوئے، نوشہرہ میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی گئی جو لائن آف کنٹرول کے اس پار سے اپنی جانب مشکوک انداز میں بڑھ رہی تھی۔

دفاعی ترجمان کے مطابق الرٹ فوجیوں نے دراندازوں کی نقل و حرکت کو مسلسل نگرانی میں رکھا، اور جب وہ لائن آف کنٹرول کے اپنے اطراف میں تقریباً 300 میٹر اندر تھے تو اُنہیں چیلنج کیا گیا اور فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔ دہشت گردوں پر بھاری اور درست گولہ باری کی گئی، جس میں ایک ملی ٹنٹ مارا گیا۔

Comments are closed.