سرینگر جموں شاہراہ چوتھے روز بھی بند، مغل روڈ پر ٹریفک جاری
بارشوں کے بعد سڑک کی خستہ حالی کے چلتے سرینگر جموں شاہراہ منگل کو مسلسل چوتھے روز بھی ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند رہی تاہم تاریخی مغل شاہراہ پر ٹریفک جاری ہے
حکام نے بتایا کہ مسلسل بارشوں کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن اور کیفٹر یہ موڑ کے بیچ سڑک کا ایک حصہ ڈہہ گیا جس کی مرمت جاری ہے
ادھر شوپیاں کو جموں صوبے کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک بنا کسی خلل کے جاری ہے
Comments are closed.