امرناتھ یاترا:جموں کے بیس کیمپ سے یاتریوں کے کشمیر روانہ ہونے کا سلسلہ تیسرے روز بھی معطل

سری نگر،10جولائی

سرینگر جموں قومی شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کا کشمیر کی طرف روانہ ہونے کا سلسلہ پیر کو مسلسل تیسرے روز بھی معطل رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کا کشمیر کی طرف روانہ ہونے کا سلسلہ پیر کو بھی معطل رہا۔انہوں نے کہا کہ جموں میں خاص طور پر بھگوتی نگر بیس کیمپ پر زائد از 6 ہزار یاتری درماندہ ہیں جبکہ زائد از 5 ہزار یاتری ضلع رام بن کے چندر کوٹ میں درماندہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیر کو بھی یاتریوں کے کسی بھی جھتے کو کشمیر کی طرف روانہ ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے یاتریوں کا جموں میں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق کچھ یاتریوں کو ضلع کٹھوعہ کے لکھن پور اور کچھ کو سانبہ میں رکھا جا رہا ہے تاکہ جموں میں یاتریوں کے رش کو کم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے بعد ہی یاتریوں کو کشمیر کی طرف روانہ ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
دریں اثنا درماندہ یاتریوں کو سہولیات بہم پہنچانے کے لئے تمام تر اقدام کئے جا رہی ہیں۔صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار اور دیگر اعلیٰ افسران صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور یاتریوں کو سیولہات بہم پہنچانے کے اقدام کا جائزہ لے رہے ہیں۔ادھر کشمیر میں ننون پہلگام بیس کیمپ سے اتوار کی دوپہر سے جبکہ بالتل بیس کیمپ سے پیر کی صبح یاترا بحال ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک قریب ایک لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔جموں و کشمیر انتظامیہ اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فیقد المثال انتظامات کئے ہیں۔یو این آئی

Comments are closed.