وزیر اعظم فوڈ اسکیم کے تحت 57 لاکھ گھرانوں کو 10 کلو اضافی راشن فراہم ہوگا / منوج سنہا
سرینگر /8جولائی /
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم فوڈ سپلیمنٹیشن اسکیم کے تحت سبسڈی 57 لاکھ سے زیادہ پی ایچ ایچ راشن گارڈ ہولڈروں کو رعایتی نرخوں پر 10 کلو اضافی راشن فراہم ہوگا
موصوف نے ان باتوں کا اظہار راج بھون سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔
انہوں نے کہا ”جموں کشمیر میں پی ایچ ایچ راشن کارڈ رکھنے والے گھرانوں کیلئے وزیر اعظم فوڈ سپلیمنٹیشن اسکیم کے تحت سبسڈی والے نرخوں پر 10 کلو اضافی راشن فراہم کیا جائے گا ۔
منو ج سنہا نے کہا کہ گھرانوں کو پہلے ہی فی ممبر فی خاندان 5 کلو راشن مفت مل رہا ہے۔ اب سے، اسکیم کے تحت آنے والے ہر خاندان کو 10 کلو اضافی راشن فراہم کیا جائے گا
لیفٹنٹ گورنر نے مزید کہا کہ غریبوں کی فلاح و بہبود جموں و کشمیر انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
Comments are closed.