لیفٹنٹ گورنر کا عہدہ سنبھالتے ہی مہنگا دربار مو کی روایت ختم کردی: منوج سنہا

سری نگر، 08 جولائی

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو کہا کہ انہوں نے 7 اگست 2020 کو یوٹی کی باگ ڈور سنبھالنے کے فوراً بعد اس روایت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس سے سرکاری خزانے کو بہت بڑا دھچکا لگا

انہوں نے کہا کہ جب مئی 2021 میں سرکاری دفاتر واپس سری نگر منتقل ہوئے، تو دربار موو کی دہائیوں پر محیط عمل ہمیشہ کے لیے ختم ہو گیا۔

سکمز صورہ کے زیر اہتمام بی ایچ یو یورولوجی اپڈیٹ اور سابق طلباء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ دربار موو کے مہنگے عمل کے تحت ہر سال سری نگر میں 1000 اور جموں میں 800 کمرے افسران اور اہلکاروں کی رہائش کے لیے کرائے پر لیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس خرچہ کو بچانے کیلئے دربار مو کی روایت کو ختم کیا گیا

ایل جی نے کہا کہ آج تقریباً 400 سرکاری خدمات پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ (PSGA) کے تحت آن لائن موڈ میں ہیں۔ "تمام خدمات خود بخود بڑھنے کے موڈ میں ہیں۔ اگر کوئی اہلکار 15 دنوں کے اندر پیدائش کا سرٹیفکیٹ فراہم کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اس کی شکایت اعلیٰ حکام تک پہنچ جاتی یے جس جے بعد ایکشن لیا جاتا ہے

Comments are closed.