قاضی گنڈ میں بین ریاستی منشیات اسمگلنگ گروہ کا پردہ فاش، پنجاب کے دو اسمگلر پوست سمیت گرفتار

سرینگر 6جولائی

اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس نے سرینگر جموں شاہرا ہ پر بین ریاستی منشیات اسمگلنگ گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پنجاب کے د و اسمگلرو ں کی گرفتاری عمل میںلاکر ان کے قبضے سے خشخاش پوست کے 35 پیکٹ برآمد کئے گئے جبکہ گاڑی بھی موقعہ پر ہی ضبط کر لی گئی

ایس ایس پی اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس جموں و کشمیرراج کمار نے دعوی کیا ہے کہ دو پنجاب کے باشندوں کو خشخاش پوست کے 35 پیکٹوں کے ساتھ گرفتار کرکے بین ریاستی منشیات کی اسمگلنگ کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گاڑی ضبط کر لی گئی اور مزید گرفتاریاںبھی منوقع ہے

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں منشیات کی اسمگلنگ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم، لوگوں کو ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

Comments are closed.