بچوں کو اغوا کرنے کی گینگ سرگرم ہونے کی افواہیں غلط /سرینگر پولیس
سرینگر، 03 جولائی
پولیس نے سری نگر میں بچوں کو اغوا کرنے والوں کی ایک گینگ کے سرگرم ہونے کی افواہوں کو ضرر رساں قرار دیتے ہوئے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس قسم کی جعلی خبروں پر کان نہ دھریں۔
سری نگر پولیس نے پیر کے روز ٹویٹ کرکے کہا: ‘سری نگر میں بچوں کو اغوا کرنے والا ایک گینگ سرگرم ہونے کے بارے میں ضرر رساں افواہیں گردش کر رہی ہیں’۔پولیس ٹویٹ میں کہا گیا:
واضح کیا جاتا ہے کہ سری نگر ضلع میں ماضی قریب میں بچوں کو اغوا کرنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا’۔ٹویٹ میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ اس قسم کی جعلی اور غیر تصدیق شدہ خبروں پر کان نہ دھریں۔یو این آئی
Comments are closed.