امرناتھ یاترا:5 ہزار یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ کشمیر کی طرف روانہ

امر ناتھ یاترا کے لئے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پیر کی صبح قریب 5 ہزار یاتریوں پر ایک اور قافلہ کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پیر کی صبح 4 ہزار 7 سو 58 یاتریوں پر مشتمل چوتھا قافلہ سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں سے 3 ہزار 30 یاتری پہلگام بیس کیمپ جبکہ 1 ہزار 7 سو 28 یاتری بالتل بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ چوتھے قافلے کی روانگی کے ساتھ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے اب تک 17 ہزار 5 سو 65 یاتری کشمیر کے لئے روانہ ہوئے ہیں

Comments are closed.