ان ریاستوں سے رابطے میں ہے جہاں کشمیری طلبا کو دھمکانے کی اطلاعات ہیں:عمر عبداللہ

سرینگر، 24 اپریل

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے جموں وکشمیر حکومت ان ریاستوں کی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے جہاں سے کشمیری طلبا کو دھمکیاں دینے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا: ‘ میں ان ریاستوں میں اپنے ہم منصب وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بھی رابطے میں ہوں اور ان سے اضافی احتیاط برتنے کی درخواست کی ہے’۔

وزیر اعلیٰ نے یہ باتیں جمعرات کو پارٹی ترجمان عمران نبی ڈار کے ایک پوسٹ کے رد عمل میں کیں جس میں انہوں نے کہا: ‘متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیے جا رہے ہیں جن میں کشمیری طلباء کو ملک بھر میں دھمکایا جا تا ہے، میں عمر عبداللہ صاحب سے مداخلت کرنے اور ملک بھر میں اپنے ہم منصبوں سے بات کرنے کی درخواست کرتا ہوں’۔

عمر عبداللہ نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ جموں و کشمیر حکومت ان ریاستوں کی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے جہاں سے یہ رپورٹیں آرہی ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘ میں ان ریاستوں میں اپنے ہم منصب وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بھی رابطے میں ہوں اور ان سے اضافی احتیاط برتنے کی درخواست کی ہے’۔

Comments are closed.